اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سی ٹی ڈی کی لیہ میں کارروائی : آج ملتان میں مزارات پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 5دہشتگرد ہلاک

لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے لیہ میںکارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو واصل جہنم کر دیا جو ملتان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تفصٰلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 5دہشتگردوں کو مار گرایا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر لیہ میں کارروائی کی گئی جہاں 7 سے آٹھ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی جو ملتان میں مزارات پر آج بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارکر دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے 5ملزمان مارے گئے جبکہ 2 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے تھاجن کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینڈ،1رائفل اور 2 پستول برآمد ہوئے۔