اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

’’اناللہ واناالیہ راجعون‘‘ پاکستان مسلم لیگ پر دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ مرکزی رہنما خالق حقیقی سے جا ملے

بشام ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئرسیاستدان ڈاکٹر عبدالراج شاہین ایک ہفتے کی علالت کے بعد خالق جا ملے۔ مرحوم بلیڈنگ کی بیماری میں مبتلا تھے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پورن میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کا شمار شانگلہ کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتاتھا۔اور پی ایم ایل (ق) سے پہلے مسلم لیگ (ن) میں تھے۔موصوف کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سنیلہ پورن میں ادا کردیاگئی ہے۔جہاں پر سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر حاجی عبدالمنعیم ، ضلعی امیر جے یوآئی مولانا راحت حسین کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ عبدالراج شاہین سیاست سے پہلے بحیثیت ایک ڈاکٹر ہیلتھ محکمہ میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ متوفی نے دو بیواؤں کے علاوہ سات بچے سوگواران میں چھوڑے ہیں۔جن میں پانچ لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔