اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

”ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو “طالبان نے یہ پیغام کس کو دیا ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)”ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو “اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے طالبان امیر کی طرف سے ملنے والی دھمکی کا انکشاف کر دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار والی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے تحریک طالبان کے امیر فضل اللہ نے ٹیلی فون کرکے کہا تھا کہ ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ ہمیں پنجاب پر حملے کیلئے جانے دو ۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں ذاتی مقاصد نہیں ہیں،پاکستان میں پختونوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ردعمل بہت برا ہوسکتا ہے،ہماری جماعت میں حبیب جالب پنجاب سے تھا،مجھے پنجاب یا پنجابیوں سے کوئی گلہ نہیں ہے،ہماری جماعت کو ہمیشہ پنجاب سے اچھے دماغ رکھنے والے لوگ ملے ہیں،ہرافغان پختون ہے لیکن ہر پختون افغان نہیں ہے،میں فخر کرتا ہوکہ میں ایک پاکستانی ہوں،میری پاکستانیت پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہیے۔جو دہشتگرد ہے وہ دہشتگرد ہے،جو طاقت کے ذریعے کسی پر اپنی سوچ دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے چاہے وہ فوجی ہے یا مولوی ہے،فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی اے پی سی کے بعد فیصلہ کروں گا حمایت کرنی ہے یا مخالفت۔انہوں نے کہا ہے کہ 12مارچ تک فاٹا کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سب اسلام آباد میں دھرنا دینگے،تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں جن میں جماعت اسلامی،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی شامل ہیں۔