اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جاوید لطیف نے جس طرح کی زبان استعمال کی اگر میں ہوتا تو ایک مکے پر بس نہیں کرتا، نجم سیٹھی گھٹیا آدمی ہے: عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے آج مراد سعید کے ساتھ جس طرح کی زبان استعمال کی ہے میں ہوتا تو صرف ایک مکے پر بس نہیں کرتا۔ اپنے پھٹیچر کے بیان پر قائم ہوں ، نجم سیٹھی انتہائی گھٹیا آدمی ہے جس نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا لیکن اسے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے مراد سعید کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی ، انہوں نے نہ صرف اسمبلی کے اندر غلط زبان استعمال کی بلکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی باز نہیں آئے۔ کسی کی بہن کے متعلق ایسی زبان استعمال کی جائے تو اس کے کیا جذبات ہوں گے! مراد سعید نے اسے صرف ایک مکا ہی مارا ہے میں ہوتا تو اسے تسلی سے بتاتا۔ جاوید لطیف نے آج جو زبان استعمال کی اس پر اس کی رکنیت منسوخ کی جانی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف مظلوموں والی شکل بنالیتے ہیں اور دوسرے لوگوںکو آگے کردیتے ہیں۔ یہ دونوں بھائی جیسی غنڈہ گردی کرتے ہیں ایسی کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے نصرت بھٹو اور بینظیر کے ساتھ جو کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا ، دونوں بھائیوں نے سیتا وائٹ اورجمائمہ کے ساتھ جو کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ جمائمہ اسلام قبول کرکے پاکستان آئی لیکن انہوں نے اس پر نایاب چیزیں چرانے کا کیس کردیا جس کی وجہ سے وہ آٹھ مہینے تک پاکستان ہی نہیں آ سکی ۔ ن لیگ والے ہمیشہ ذاتیات پر حملے کرتے ہیں ، پاناما کیس کی سماعت کے دوران بھی ہم سپریم کورٹ کے باہر پاناما کیس پر گفتگو کرتے تھے اور یہ لوگ اتنے نیچے گر جاتے تھے کہ ذاتیات پر اتر آتے تھے۔
عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے آنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں اپنے پھٹیچر والے بیان کے حوالے سے کہا کہ میں اپنے بیان پر پوری طرح قائم ہوں ۔ پی ایس ایل کا فائنل اس طریقے سے اتنی زیادہ سیکیورٹی میں کرانا واقعی پاگل پن تھا۔ نجم سیٹھی کی جانب سے خود پر نسل پرستی کے الزامات کے رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف جد و جہد کی ہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہمیں لیگ کھیلنے کیلئے اچھے خاصے پیسے آفر کیے جاتے تھے لیکن وہاں نسل پرستی کی وجہ سے میں کبھی بھی یہ لیگ نہیں کھیلنے گیا۔ 1992 کے ورلڈ کپ کے آغاز میں نجم سیٹھی نے مضمون لکھا کہ عمران خان بوڑھا ہوگیا ہے لیکن بعد میں ہم وہ ورلڈ کپ جیت گئے۔ یہ انتہائی گھٹیا آدمی ہے جو گھٹیا پروگرام کرتا ہے، ان سب نے مل کر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کی اور ایک دن یہ سب باتیں سامنے آ جائیں گی۔ اس بندے نے زندگی میں کیا ہی کیا ہے جو اسے پی ایس ایل کا چیئرمین بنا دیا گیا۔