اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈز کا اجرا ءکردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سٹیٹ بینک میں 40ہزارروپے مالیت کے پریمیم انعامی بانڈزکااجراءکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے انعامی بانڈز کا اجراءکرتے ہوئے کہا کہ پریمیم بانڈز کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر 8 کروڑ روپے کا انعام ملے گا، ماسوائے بینکوں کے ہر فرد اور کمپنی یہ بانڈز خرید سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں رجسٹرڈ پرائز بانڈڈ بہت عرصے سے چل رہاہے، پریمیم انعامی بانڈ پر ہر6 ماہ بعد منافع بھی دیا جائے گا، 40ہزار روپے کے بانڈ کی رجسٹریشن آج سے شروع کی جارہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ماہرین پاکستان کو 2030 میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شمار کررہے ہیں، دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہتر ہوچکی ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی 5 بڑی سٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکا ہے، پاکستان میں بچت کی شرح کو 20 فیصد سے اوپر لے کر جانا ہے۔ وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ 4سال پہلے پاکستان کے موجودہ معاشی استحکام کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ، وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہے، پاکستان چند روز میں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کریگا، معاشی استحکام کیلئے مختلف اقدامات اور اصلاحات کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زکوةسے مستثنیٰ اورٹیکس کی کٹوتی حکومت کی متعین شرح کےمطابق لاگوہو گی، پاکستان او ای سی ڈی کے 104 ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔