لیجنڈ باکسرمحمدعلی 74 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی انتقال کر گئے ، وہ سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹرز نے عظیم باکسر کے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیے تھے ۔ اس سے پہلے 2015 اور 2014 میں بھی محمد علی تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہوئے ۔ حریفوں کو ناکوں چنے چبوانے والے محمد علی پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے ۔ محمد علی 17 جنوری 1942 کو پیدا ہوئے، انھوں نے 1954 میں اسلام قبول کیا تھا۔ باکسنگ کنگ محمد علی نے بڑے بڑوں کو دن میں تارے دکھائے ۔ 74 سالہ محمد علی پہلی بار 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے ، لیجنڈ باکسر 1974 ، 1978 میں بھی باکسنگ کے عالمی چیمپیئن کا اعزازحاصل کیا۔ سابق باکسنگ لیجنڈ محمد علی نے 1984میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی ۔