اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یہ لوگ ابولہب کی طرح ہیں انکے ہاتھ توڑ دینگے، جناب وزیراعظم بھی مقابلے پر آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور دنیا بھر میں اسلام کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے انسانوں میں نفرت کا زہر پھیلایاجارہا ہےدین اسلام کو ان لوگوں سے آزاد کرانا ہے جنہوں نے مذموم مقاصد کے لیے اسے یرغمال بنا رکھا ہے۔جامعہ نعیمہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانوں میں نفرت کا زہر پھیلایاجارہا ہے اس زہرکوعلما ختم کرسکتے ہیں وقت اس امن ہرپاکستانی کی اولین ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف مشکل ترین جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے دہشتگردوں کے ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں جس طرح ابولہب کے ہاتھ ٹوٹے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتویٰ سے آگے نکل کر دین کا اصل بیانیہ پیش کرنا ہے علماء کرام کی ذمہ داری سماج کو دین کے بیانیہ سے آگاہ کریں ، معاشرے میں ایسے عناصر ہیں جوسہولت کار بن رہے ہیں ، دہشتگردوں نے جہاد کے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا ، دہشتگردی کیلئے دینی دلائل تراشے جاتے ہیں جنھیں علماء کرام نے مسترد کرنا ہے۔