اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لیا ، حق مہر کی 25 فیصد رقم واپس کرینگی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ، عدالت نے فیصلہ اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث یکطرفہ طور پر سنایا ، اداکارہ حق مہر کی اد ا کی گئی رقم کا 25 فیصد واپس کرینگی ۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا ، وینا ملک کی اسد ملک سے شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی ۔ وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد قیصر جمیل گجر کی عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا تھا ۔تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی گئی ، جس پر عدالت نے 31 جنوری کو یکطرفہ طور پر فیصلہ سنا دیا۔وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، وینا ملک نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2000 میں فلم تیرے پیار میں سے کیا تھا ، شوبز اور قبائلی اقدار کے حامل گھرانوں کے افراد کی شادی تین سال برقرار رہنے کے بعد بالاآخر ٹوٹ گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے کہا کہ میں تو وینا ملک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس نے تین سال اس بے جوڑ شادی سے نبھایا۔ وینا ملک ذاتی زندگی میں بھی انتہائی زبردست خاتون ہیں، ۔ انہیں ابھی بہت آگے جانا چاہیے تھا لیکن شادی کے بعد ان کی ترقی رک گئی تھی۔