اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک فوج میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں چینی ساختہ لوٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں دور تک کم اور درمیانی بلندی تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والا نیا ائیرڈیفنس سسٹم شامل کرلیا گیا ہے۔ جس کے لئے راولپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں تقریب ہوئی۔ COAS تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے ائیرڈیفنس سسٹم کے حصول کے بعد ہمارا دفاع مضبوط اور طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور یہ سسٹم دور حاضر اور مستقل میں ائیرڈیفنس کے خطرات کا جواب دینے کے لئے فوج کا معاون اور مدد گار ثابت ہوگا۔ اس سے ہمارے دفاع مضبوط ہوا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج میں شامل کیا گیا ائیرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اور لوئر ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ ہے۔ ائیرسسٹم فضائی اہداف پر نظر رکھنے اور انہیں ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے جب کہ ایل وائی 80 کے ذریعے لو ٹو میڈیم آلٹی ڈیوڈ پر اڑنے والے دور تک کے اہداف کو باآسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ Airdefence