اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار چینی اور ترکی کے فوجی دستے شرکت کریں گے۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلح افواج کے دستے یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے لیے بھرپور تیاری کررہے ہیں جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی اور ترک فوجی دستے بھی پریڈ میں شریک ہوں گے۔23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کی تیاریاں بڑے زور و شور سے جاری ہیں اور اسی حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ کے لیے تیاریاں بھی عروج پرپہنچ گئیں، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں ریہرسل کی جب کہ اس موقع پر آج صبح 11 بجے تک اسلام آباد کی فضائی حدود بند رہی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد پریڈ میں تاریخ میں پہلی بار چین کا فوجی دستہ جب کہ ترک فوج کا ملٹری بینڈ شرکت کرے گا۔