اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ، 4 نوجوان شہید، متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، ضلع بڈگام میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ سے 4 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
سرینگر (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے بڈگام کے علاقے چاڑورہ قصبہ میں مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کی زد میں آ کر 4 کشمیری نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید کشمیری نوجوان زاہد رشید اور ثاقب احمد علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک گھر کو تباہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب پلوامہ میں بھی دو روز قبل 2 نوجوان بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی ہے۔