اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مودی سرکار آئین کے خلاف جارہی ,مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے:مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، پاک بھارت دوستی تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، مودی سرکار آئین کے خلاف جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فاروق عبد اللہ نے کہا کہ حالات اتنے ابتر ہو چکے ہیں کو مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر کے حالات بہت خراب ہیں ، انتخابات میں 11 لوگوں کا مرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت دوستی تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ، مودی سرکار آئین کے خلاف جارہی ہے ، یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ دبانے سے دب جائے گا ، ان کو معلوم نہیں جتنا دبائیں گے معاملہ اتنا ابھرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اب بیرونی ہاتھ بیرونی ہاتھ کہنا چھوڑ دینا چاہیے ، پڑوسیوں کے ساتھ دوستی ہو گی تو ترقی ہو گی ، بھارت کسی ایک مذہب کا ملک نہیں ہے ، پاکستان کے ساتھ دوستی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پورے بھارت کو تباہی کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں ، سیکولر قوتوں کو ایک ہونا پڑے گا ، سربراہوں کی بجائے نچلی سطح پر بات ہونی چاہیے ۔دوسری طرف کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ وقت آگیاہےکہ کشمیرپرامریکی ثالثی کرائی جائے، پاکستان اور بھارت کےدرمیان پانی کا تنازع بھی تو امریکیوں ہی نے طے کرایا تھا۔بھارتی اخبار ’دی ہندو‘کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کشمیریوں کے زخموں پرمرہم رکھنا ہوگا ،ہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو اقتدار کی بھوکی سیاست کی پالیسی کے تباہ کن نتائج تسلیم کرنے چاہیں، میں بھارت کو تباہی کی جانب بڑھتا دیکھ رہا ہوں۔فاروق عبداللہ نے نئی دلی کی فرقہ ورانہ پالیسی کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ نئی دلی کی جانب سے بھارت کو مکمل ہندو راشٹر بنانے کی ہدایت دی جارہی ہے، فرقہ ورانہ سیاست کی وجہ سے حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔