اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آدھے گھنٹے میں پورا شہر بند کرسکتے ہیں، ایک اشارہ کروں تو تمام کارکنان سامنے ہوں گے: مصطفی کمال

کراچی (مانیترنگ ڈیسک)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم آدھے گھنٹے میں پورا شہر بند کرسکتے ہیں،آج اگر ایک اشارہ کروں تویہ تمام کارکنان سامنے ہوں گے لیکن ہمیں کوئی پتھر مارنے اور گولی چلانے کی ضرورت نہیں ہے،آخری سانسوں تک حقوق نہ ملے توبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے،پاک سرزمین پارٹی عوام کے مسائل کو لے کر چل رہی ہے،ہم یہاں عوام کے لیے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے یہاں بیٹھنے سے حکمران اپنے محلوں میں نہیں سو پارہے،ہم بند کمروں کی سیاست کرنے والے لوگ نہیں ہیں،کارکنوں کے آگے ساری باتیں کھول کر رکھنی ہیں۔لوٹ مار کرنے والی حکومت ہمارے یہاں 10 دن بیٹھنے سے مسائل حل نہیں کرے گی،ابھی توصرف کارکنوں کا ورکرز اجلاس بلایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10دن سے ہم یہیں سو رہے ہیں اور یہیں کھا رہے ہیں، ہمیں گرم راتوں میں بھی یہاں نیند آجاتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے ہم نے اپنی باتیں ان کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں وزیراعظم بننے کے لیے احتجاج نہیں کررہا،وقت آگیا ہے کہ کسی قسم کے تشدد کے بغیر اپنا حق حاصل کریں۔موجودہ حکمرانوں میں اتنا دم نہیں ہے،یہ حکمران عوام کو کیسے برداشت کریں گے۔