اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خیبر پختونخواہ میں 7 ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جیز کے تقرر و تبادلے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے 7ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل آئی جیز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر) طاہر ایوب خان کو ڈی آئی جی آپریشنز ،محمد علی خان کو ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز اور محمد شہزاد اسلم صدیقی کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا ۔ اسی طرح اشرف نور کو ایڈیشنل آئی جی ہیڈکواٹرز،محمد نعیم خان ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر محسو د سلیم کو کمانڈنٹ ایف آر پی اور دار علی خٹک کو آر پی او بنوں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔