اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اورہمالیہ سے بلند ہے، نوازشریف

ہانگ زو (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ ہانگ زو میں وزیراعظم نوازشریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری چی جون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چی جون کی جانب سے وزیراعظم کو زی جیانگ صوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی فولاد سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہے اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ ویژن کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ زی جیانگ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں جب کہ پاکستان اور چین عوام کی خوشحالی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ سیکرٹری سی پی سی کمیٹی چی جون نے کہا کہ پاک چین تعلقات مشترکہ تاریخ اور ثقافت پرمبنی ہیں اوردونوں ممالک میں معاشی شعبوں میں تعلقات بڑھانے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چی جون نے کہا کہ زی جیانگ معاشی حب اورتاریخی طور پرسلک روٹ کا حصہ ہے جب کہ پچھلے سال زی جیانگ نے ساڑھے تین ارب ڈالر کا کاروبارکیا۔