واربرٹن کی اہم نیوز جانئے عثمان سندرانہ کی رپورٹس میں

ریسکیو1122 شیخوپورہ کی گزشتہ 6 ماہ میں مثالی کارکردگی

شیخو پورہ (عثمان سندرانہ)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ چھے ماہ میں بھی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کویکم جنوری2017 سے 30 جون2017 تک مجموعی طور پر86288 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 8997ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں3487روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ، 4168میڈیکل ایمرجینسیز،244آگ لگنے کے واقعات، 282کرائم کیس، 25ڈوبنے کے واقعات ، 06عمارتیں گرنے کے واقعات اور 785متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.42 منٹ اوسطاََٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 9513لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 1131افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 8128افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 254 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے28 فروری2017 سے30 جون2017 تک ضلع شیخوپورہ سے کل2780مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ سے 1765، چلڈرن اینڈمدر کمپلیکس سے326 ، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے سے 681 اور دیگرہسپتالوں سے08 مریضوں کولاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیررانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

سات سال سے زائد عمر کے بچے لیٹ اندراج سے داخلہ سے محروم

واربرٹن (ایریارپورٹر)ضلع ننکانہ صاحب میں سات سال سے زائد عمر کے بچوں کی پیدائش کا اندراج نہ ہونے سے سینکٹروں بچے سکولوں میں داخلہ سے محروم ۔بچوں کے لیٹ اندراج کا طریقہ کار انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ لوکل کونسلوں کے چئیرمینوں کے انتخاب سے قبل بیس سال تک کے بچوں کا اندراج کرنے کا اختیار ایڈمنسٹریٹروں کو حاصل تھا جبکہ چئیرمینوں کو صرف سات سال تک کے بچوں کا اندراج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے عرصہ کئی ماہ سے والدین اسسٹنٹ کمشنر کے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں کہ ان کے سات سال سے زائد عمر کے بچوں کا اندراج ہو سکے مگر چند ماہ کے دوران چند بچوں کا اندراج ہو سکا ہے جس کی وجہ پٹواری اور تحصیلدار و دیگر افسران کی رپورٹیں حاصل کرنا ہے جو انتہائی مشکل اقدام ہے۔ عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی لیٹ اندراج کا طریقہ کار آسان بنایا جائے یا چئیرمینوں کو بیس سال تک کے بچوں کے اندراج کا اختیار دیا جائے۔

ایس ایچ او واربرٹن نے علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کر دیا

واربرٹن (ایریارپورٹر)علاقہ واربرٹن میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے اور بڑی تعداد میں جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ کو منشیات فروشوں سے صاف کرنے کا شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن رانا سجاد اکبر کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق بلوچ اور ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے ایک ہفتہ کے دوران اچانک دوسرا دورہ تھانہ واربرٹن کر کے تھانہ واربرٹن کے عملہ کو اشتہاری وجرائم پیشہ ملزمان کی بڑی تعداد میں گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کارکردگی کو سراہا ہے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے واضع رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شریف خاندان ملک سے فراری چاہتا ہے ، رانا محمد ذوالقرنین

واربرٹن(ایریارپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف PP-173کے سینئر سیاسی رہنما رانا محمد ذوالقرنین خاں نے کہا ہے کہ حسن‘ حسین‘ نواز شریف کے بعد جے آئی ٹی میں مریم نواز کی طلبی و اضح کررہی ہے کہ شریف فیملی نے ملکی کر پشن میں تار یخ ر قم کی ہے پہلی بار حکمرانو ں کے احتسا ب کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے جس کی مسلسل کو ششو ں سے طا قت ور طبقہ احتسا ب کے جا ل میں بری طرح پھنس چکا ہے شر ف فیملی کا اصلی احتسا ب شرو ع ہو تے ہی ان کے ہا تھ پا ؤ ں کام کر نے چھوڑ گئے ہیں شریف فیملی الیکشن ہی نہیں ملک سے بھی فرار ہو نے کی کو شش کررہی ہے اگر شریف فیملی الیکشن میں آئی تو اسے عبر تناک شکست کا سامنا کر نا پڑے گا قوم ان چورو ں لٹیروں اور جھو ٹو ں گینگ سے نجا ت چاہتی ہے حکمرانو ں کے اقتدارکی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔