اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,081FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سیہون شریف کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔