اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کھاریاں سے شراب کا بڑا سپلائر گرفتار، شراب کی بڑی کھیپ برآمد، مقدمہ درج

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے شراب سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 610 بوتل شراب برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی آپریشن کرتے ہوئے کھاریاں اور گرد ونواح کے علاقہ میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم ناصر علی عباس ولد محمد اعظم سکنہ کھاریاں کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی 610 بوتل شراب برآمد ہوئی۔

ترجمان گجرات پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

latest urdu news