اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی

کراچی، سندھ ہائی کورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روزانہ کی سماعت کی کوریج کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے 21 مئی کے پیمرا کے نوٹیفکیشن کی ممنوعہ دفعات کو برقرار رکھا جس میں کورٹ رپورٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹ کیا کہ عدالتی رپورٹرز کو بھی عدالتی مقدمات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ بعض ریمارکس یا مشاہدات نشر کرنے سے عدلیہ کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیمرا نے عدالتی رپورٹرز پر عدالتی سماعتیں میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں صحافیوں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

latest urdu news