اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مجھے ابھی تک محبت نہیں ہوئی کیونکہ مجھے محبت پر یقین نہیں ہے، امام الحق

انٹرنیشنل کرکٹر امام الحق نے کہا کہ انہیں ابھی تک محبت نہیں ہوئی کیونکہ وہ محبت پر یقین نہیں رکھتے۔

امام الحق نجی ٹی چینل کے پروگرام میں عمران نذیر اور احمد شہزاد کے ساتھ نظر آئے اور اس پروگرام کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ آپکو پہلی محبت کس عمر میں ہوئی؟

میزبان تابش ہاشمی نے عمران نذیر کیطرف سوال کا رخ موڑ دیا کرکٹر نے جواب میں کہا کہ انہیں 2005 سے 2006 کے درمیان محبت ہوئی اور پھر اسی محبت سے شادی کر لی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو سوچتا تھا کہ میں سب سے پیار کروں گا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے احساس ہوا کہ محبت صرف ماں، بیوی اور اپنے بچوں سےہی ممکن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ مجھے محبت نہیں ہوئی کیونکہ میں محبت پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے مجھے محبت نہیں ہوئی، جس پر عمران نذیر نے کہا کہ میںتو اب شادی شدہ ہوں۔

امام الحق نے کہا کہ شادی یا نکاح محبت سے بڑھ کر چیز ہے۔

امام الحق سے بالوں میں بار بار ہاتھ چلانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میری بچپن کی عادت ہے، پہلے میرے والدین اس سے پریشان تھے اور اب میری بیوی بھی اس سے پریشان ہے۔

latest urdu news