ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت کافی زیادہ تھی، سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں پر کھیل کر بچوں کی جانیں بچائیں اور تقریباََ 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی منتقل کردیا۔
آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او اور ڈی پی او بھی موقع پر پہنچ گئے۔
آگ لگنے کے باعث چلڈرن وارڈ کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں 23 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔