اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,250FansLike
10,045FollowersFollow
622,200FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پاکستان مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دے گا، شہباز شریف

پاکستان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی اور ہندوستان کے صدر نے نریندر مودی کو بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔

نریندر مودی کل شام مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس وقت نئی دہلی میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں کی جاری ہیں، سینئر سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان نریندر مودی کی حلف برداری کے بعد انہیں مبارکباد دے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی این ڈی اے نے 294 نشستیں حاصل کیں جب کہ اپوزیشن اتحاد نے 234 نشستیں جیت کر سب کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی متنازع شخصیت کے طور پر جانتے جاتے ہیں ، مودی کے مخالفین انہیں تفرقہ پیدا کرنے والا سمجھتے ہیں، 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران مودی گجرات کا وزیراعلیٰ تھا، مودی پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ پس پردہ گجرات میں ہونے والے فسادات میں ملوث تھا۔

latest urdu news