اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

لوگوں کو گلے لگانے والے وی لاگر کو 2 ماہ قید اور جرمانہ

الجزائر سے تعلق رکھنے وی لاگر کو سڑک پر بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو گلے لگانے کے جرم میں 2 ماہ جیل اور 50 لاکھ دینار جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 وی سالہ وی لاگر محمد رمزی نے گزشتہ برس یورپین وی لاگر سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے چینل پر لوگوں کو سڑکوں پر گلے لگانے ک ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی تاہم مسلم ملک ہونے کی وجہ سے الجزائز میں ایسے اقدامات کی ممانعت ہے۔

محمد رمزی کی ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد سڑک پر بغیر کسی وجہ گلے لگانے پر عوام کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد محمد رمزی نے معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد اپنی ویڈیوز کے ذریعے امن اور محبت کا فروغ ہے لیکن محمد رمزی کی معافی بھی انھیں الزامات اور سزا سے نہ بچا سکی۔

گزشتہ برس عدالت میں محمد رمزی پر الزامات ثابت نہیں کیا جاسکے تھے تاہم استغاثہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے بعد ان کا مقدمہ الجزائر کی جوڈیشل کونسل کے پاس بھیج دیا گیا جہاں وہ مجرم قرار پائے۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ محمد رمزی کو دو ماہ جیل کی سزا سنانے کے ساتھ 50 لاکھ دینار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

latest urdu news

مزید خبریں