اسلام آباد، پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کہ وجہ سے فضائی آپریشن معطل کردیا۔
نجی ٹی چینل کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کردیں۔
یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلئے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں، پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کے فضائی آپریشن تا حکم ثانی معطل رہے گی۔
قومی ایئرلائن کی کچھ پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کاسامنا ہے، پی آئی اے کو اپنے مسافروں کو زحمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کردے گا۔