اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا پلان

حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ شروع کرنے کا پلان بنالیا۔

یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولہ ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، حکومت اپنی بجلی پوری سرکاری قیمت پر بیچے گی۔

حکومت صارف سے اُس قیمت پر بجلی خریدے گی، جس پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے خریدتی ہیں، نیشنل گرڈ کو دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً نصف ہوسکتی ہے۔

جیو نیوز کی خبر میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

نئی پالیسی حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

latest urdu news