اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کا کیس: آئی جی اسلام آباد عدالت طلب

اسلام آباد، گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو 22 مئی کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس میں 2 سال میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، تھانہ کھنہ کی حدود میں 2 سال پہلے گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری ہلاک ہوا تھا۔

کیس میں 2 سال گزرنے کے باوجود نہ تو تفیش مکمل ہوئی اور نہ ہی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 22 مئی کو سنگین صورتحال کے پیش نظر طلب کرلیا ہے۔

عامر فاروق نے پولیس کے وکیل سے کہا کہ پولیس کو 2 سال سے پتا نہیں چل رہا کہ گاڑی کا ڈرائیور کون تھا، اگر حادثہ میرے یا آپ کیساتھ ہوا تھا تو کیا پھر بھی یہی معاملہ ہونا تھا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ گاڑی وزیر کی ہو یا جسکی بھی ہو، تفتیش ہونی چاہیے، پولیس کہہ رہی ہے لاہور ہائیکورٹ کی تفتیش کیلئے میں اجازت دوں۔

latest urdu news