اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مولانا کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔

کراچی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھیں، مسائل کا حل بات چیت سے نکلتا ہے، مولانا کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہوش کے ناخن لیں، انہیں برادرانہ مشورہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سیاسی قیادت سے ہاتھ نہ ملا کر اس ملک کو انتشار اور تفرقے کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے کراچی آمد پر گورنر پنجاب نے مزار قائد پر حاضری دی، قائداعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

latest urdu news