مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ہٹ دھرمی انکے زوال کا باعث بنے گی،نیپ برطانیہ

اولڈھم(اوورسیز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی اداروں کی درندگی تو تاریخ میںکم ہی ملتی ہے آزادی کے متوالوں کو بندوق کی نوک اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے سے کم نہیں ہوتی بلکہ اس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی انکے زوال کا باعث بنے گی اب سب سے بڑھ کر ستم ظریفی یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیاگیا ہے جس سے کشمیری قوم کی نسل کشی کا گھناؤنا منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے پچھلے کچھ دنوں سے کیمیکل ہتھیاروں کے ساتھ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل نے بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے یہ منصوبہ تیار کیا ہے بین الاقوامی طاقتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو حالات و واقعات کی نزاکت کومدنظر رکھتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے وگرنہ خطرہ کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے سیکرٹری جنرل واجد ایوب، کبیر حسین نے مشترکہ طورپر میڈیا نمائندگان سے ایک بیٹھ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ اس سلسلے میں ہماری جماعت نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور اس میں مزید تیزی سے کام کرنے کے لئے مرکزی قائدین کی ہدایت کا انتظار ہے اس کے بعد کارکنان اس کے مطابق کام کریں گے اور اپنی منزل مقصود کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔