61 لاکھ کے فنڈزسے سڑک کی تعمیر 1سپورٹس اسٹیڈیم، سڑک اور 15 لاکھ سے پرائمری سکول کی تعمیر ایم پی اے میاں طارق محمود نے سنگ بنیاد رکھ دیا

ڈنگہ ( علی مغل )ایم پی اے میاں طارق محمود نے 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تڑیڑوانوالہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس تقریب میں ان کے ہمراہ چیئرمین چوہدری محمد انور گورسی ، وائس چیئرمین چوہدری فضل الحق ، چوہدری عقیل نثار اور کونسلر قیصر اسحاق مغل بھی موجود تھے ، چوہدری افضال احمد تڑیروانوالہ نے ایک ایکڑ پر محیط ذاتی جگہ مہیا کی جس پر پلے گرائونڈ بنایا جائے گا ، اس موقع پر ایم پی اے میاں طارق محمود نے سپورٹس گرائونڈکے علاوہ گرلز پرائمری سکول کیلئے نیا منصوبہ اور سڑک کیلئے مزید 15 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ،