اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن اور شیخوپورہ کی نیوزعثمان سندرانہ کی رپورٹس میں ملاحظہ فرمائیں

قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی
واربرٹن(عثمان سندرانہ)عید قرباں کی آمد قریب آتے ہی مویشی منڈی میں رش کے ساتھ جانوروں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں،گزشتہ روزواربرٹن میں عیدالاضحی کیلئے لگائی گئی مویشی منڈی میں عوام بڑی تعداد میں جانور خریدنے کے لیے آئے مگر قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے کی وجہ سے ستر فیصد لوگ مایوس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق جوں جوں عید قرباں کی آمد نزدیک آ رہی ہے توں توں واربرٹن اور ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں لگنے والی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔گزشتہ روز بھی تمام مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور خریدنے والوں کا رش لگا رہا مگر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں دیکھ کر لوگ مایوس ہو کر واپس جا تے رہے۔بکر منڈیوں میں بکروں کی جوڑی کی اوسط قیمت ستر سے پچھتر ہزار روپے رہی،جبکہ چھتروں کی جوڑی کی قیمت پچاس سے ستر ہزار روپے تک رہی اور بیل کی اوسط قیمت اسی ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک وصول کی جاتی رہی۔جس کی وجہ سے بکر منڈیوں میں آئے خریداروں کی ساٹھ سے ستر فیصد تعداد مایوس ہو کر واپس لوٹتی رہی۔گزشتہ روزواربرٹن ،ننکانہ اور شیخوپورہ میں لگنے والی بکر منڈیوں میں خریداروں کا تانتا بندھا رہا وہیں لوگ جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کا شکوہ کرتے بھی نظر آئے۔عید قرباں سے پہلے چارہ بیچنے والوں نے بھی شہر بھر سمیت بکر منڈیوں میں خریداروں کی جیبوں کو قربان کرنے کا پلان تشکیل دیتے ہوئے چارے کی مصنوعی قلت کا بہانہ بنا کر چارے کی قیمتیں بھی بڑھا دیں ہیں۔خریداروں کے شکوے شکایات کے ساتھ ساتھ بیوپاری حضرات بھی انتظامیہ کی عدم دلچسپ اور بد انتظامی کا شکوہ کرتے نظر آئے۔بیوپاریوں کی جانب سے منڈیوں میں جانوروں کے لیے پانی کی عدم دستیابی کی شکایات بھی سامنے آئیں ۔اس حوالے سے چیئرمین ایم سی واربرٹن شیخ جمیل احمد نارگ اور وائس چیئرمین محسن اقبال بگڑ کا کہنا تھا کہ واربرٹن بکر منڈی میں آنے والے خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولیات کے لیے سارے انتظامات مکمل ہیں اور جو باقی ماندہ رہ گئے ہیں ان کو بھی فوری مکمل کیا جا رہا ہے۔جبکہ چارے کی قیمتوں کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ یہ طلب و رسد کی بنیاد پر ہوتی ہیں تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں اوور چارجنگ نہ ہو۔
تحریک انصاف ننکانہ صاحب کاگورو نانک یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں قرارداد پیش کرنا ٹینشن بن گیا
واربرٹن(عثمان سندرانہ)تحریک انصاف ننکانہ صاحب کاگورو نانک یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں قرارداد پیش کرنا ٹینشن بن گیا،پی ٹی آئی رہنما چوہدری نوشیرمان کہتے ہیں کہ ن لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود کراس کررہی ہے۔ ضلع کونسل ننکانہ کے اجلاس میں چیئرمین رانا محمد افنان خان کیطرف سے گورو نانک یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں قرارداد پیش کرنے پر ن لیگ کی طرف سے ہنگامہ آرئی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایڈووکیٹ شیخ منصور شفیع نے اس معاملے پرکہا کہ آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہیں، ننکانہ صاحب میں لیگی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے انصافینز مرعوب ہوئے نہ اب ہوں گے، ریاستی وسائل استعمال کرکے مخالفین کی آواز دبانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نوشیرمان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں اور بے ضمیر لوگوں نے ضلع کونسل ننکانہ کو اکھاڑا بنایا ایک پر 10‘ 10 لوگ حملہ کرنے والے تھے ۔ انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی ننکانہ سے مرید کے منتقل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)عیدالاضحی کے موقعہ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر بلال مصطفی سید نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شاہد حسن کلیانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہکوٹ شیخ ارشد، چیئرمین میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل حسن شاہنواز ملہی سمیت ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی بلال مصطفی سید نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ننکانہ صاحب میں صفائی ستھرائی کا انتظام بہت جلد سنبھال لے گی اس سلسلہ میں کولیکشن پوائنٹس،ڈمپنگ سائٹس کا پلان بھی فائنل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب، شاہکوٹ اور سانگلہ میں عیدالاضحی کے موقعہ پر قربانی کی آلائشیں اکٹھی کرنے کے لئے شاپر بیگز بھی تقسیم کرے گی میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اپنے کونسلروں کے ذریعے تمام شہریوں میں یہ شاپر بیگز تقسیم کروائیں گے تاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں عیدالاضحی سے قبل ہی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ عید کے دنوں میں بھی صفائی کا یہ معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب وہ پہلا ضلع ہے جس نے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے اور ہم انشاء اللہ ضلع ننکانہ صاحب کے شہریوں کی امیدوں پر پورااترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر انہوں نے ننکانہ صاحب ،سانگلہ ہل ،شاہ کوٹ اور واربرٹن کی میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں میں قربانی کی آلائشیں ڈالنے کے لئے پولی تھین بیگ تقسیم کئے تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی 48 روزہ ٹریننگ اختتام پذیر
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کی 48 روزہ ٹریننگ اختتام پذیر ،اختتامی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن سمیت ضلعی افسران کی شرکت ،محمد عمیر طاہر کونمایاں کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں نئے بھرتی ہو نے والے 30 مرد اور 11 خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی 48 روزہ ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی ،اختتامی تقریب میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی افتخار حسن بٹ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زبیر احمد اعجاز ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری جاوید اقبال بابر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین فرحت مانگٹ ،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول نبیلہ بشیر ،پرنسپل گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول وسیم خان سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسن بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں 41نئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ہے اور ان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں گھروں کے قریب ترین اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں ،جاوید اقبال بابر نے کہا ہے کہ نئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی میرٹ پر بھرتی کا مقصد وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے مطابق اہداف کا با آسانی اور احسن انداز میں حصول ہے اور ہمیں امید ہے کہ نئے اے ای اوز بہترین کارکردگی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ،تقریب سے ماسٹر ٹرینر اشفاق خالد اور رانا ناظر حسین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے اختتام پر دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی پر محمد عمیر طاہر،فائزہ بھٹی ، ارم جاوید اورعبد الرحمان کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ،نئے بھرتی ہونے والے اے ای اوز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پنجاب بھر میں ضلع ننکانہ صاحب کی تعلیم کے میدان میں رینکننگ مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے
سرکاری افسران کی عید الاضحی ، محرم الحرام اور سٹریٹ کرائم بارے میٹنگ
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے سرکل افسران جن میں ڈی ایس پی سرکل بڑ اگھر نصراللہ خان نیازی ، ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق ، ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل اختر علی وینس ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن دانیال بشیر اور SHO’s کے ساتھ محرم الحرام ، عید الاضحی کے انتظامات ، سٹریٹ کرائم کی روک تھام ، فرنٹ ڈیسک اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے بارے میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور لو گ جانور خرید کر گھروں کو لے جارہے ہیں اس لیے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز خود ناکہ جات پر موجو د رہیں گے ۔ اس کے علاوہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل مہم جاری ہے۔اور اس مہم کے دوران ننکانہ پولیس نے رواں ماہ اگست میں 73مجرمان اشتہاری A کیٹیگری کے گرفتار کر لیے ہیں جن میں 8قتل ،28ڈکیٹی ،25 رابری اور دیگر شاہل ہیں اور ان میں 13سال پرانا ڈکیتی کا مجرم اشتہاری کے علاوہ 8 سالہ مجرم اشتہاری ،7سال پرانے 2 مجرم اشتہاری، 6سال پرانے 3مجرم اشتہاری ،5 سالہ پرانے 6 مجر م اشتہاری ،3 سالہ پرانے 8 مجرم اشتہاری ،2سالہ پرانے 11مجرم اشتہاری اور 1 سالہ پرانے 21 مجرم اشتہاری A کیٹیگری کے علاوہ دیگر مجرم اشتہاری بھی گرفتار کر لیے ہیں۔ یہ مجرم اشتہاری قتل ، ڈکیتی ، رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین نو عیت کے مقدمات میں ننکانہ پولیس کو مطلوب تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن کے پلان کے تحت 49پسٹل 30بو ر ، 15 شارٹ ہینڈ گن، 4 رائفل ، 3 کلاشنکوف ، 537گولیاں،2010گرام ہیروئن، 6630 گرام چرس ،880لیٹر شراب ، 820لیٹر کچی شراب اور4 چالو بھٹی شراب قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام عیدالاضحی کے سلسلہ میں لاری اڈہ ننکانہ صاحب میں موک ایکسرسائز کاانعقاد کیا گیا جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو1122، محکمہ صحت، محکمہ پولیس ودیگر محکموں نے شرکت کی موک ایکسرسائز کے دوران فرضی بم بلاسٹ کیا گیا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ریسکیو1122 کے عملہ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا اور عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا، فائر بریگیڈ کے عملہ نے عمارت میں لگی ہوئی آگ پر قابو پایا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد مبشر ربانی نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ ایکسرسائز کا مقصد محکموں کی کارکردگی کو چیک کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیاں شروع کی جاسکیں۔

امام مخدوم علاؤ الدین سید علی احمد صابرکا 51واں عرس مبارک 7ستمبر کو ہو گا
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)اولاد غوث اعظم الحاج و حافظ سید منظور الحسن شاہ سابق پیش امام و خطیب امام مخدوم علاؤ الدین سید علی احمد صابرکا 51واں اور شہزادہ غوث الوری حضرت حافظ سید حسن الثالث المعروف ننھے میاں سرکارؒ کا 20واں سالانہ عرس مورخہ 6اور 7ستمبر بروز بدھ اور جمعرات کو آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ صابریہ دربار شریف واقع پرانا ننکانہ صاحب میں زیر سرپرستی سجادہ نشین حضرت اشرف حسین شاہ منعقد ہورہا ہے سالانہ عرس کی تقریباب میں مل کے نامور قوال، نعت خواں اور علماء کرام اپنا اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مریدین کی کثیر تعداد شرکت کر ے گی۔
بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن ننکانہ صاحب کے انتخابات مکمل
ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن ننکانہ صاحب کے انتخابات مکمل ہوگئے، عرفان احمد بٹ (صدر) اور شبانہ ناز جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق بابا فرید ویلفیئر فاؤنڈیشن ننکانہ صاحب کے انتخابات کے سلسلہ میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر عرفان احمد بٹ(صدر)، ندیم گجر (سینئر نائب صدر)، شبانہ ناز (جنرل سیکرٹری)، مریم عبدالستار( فنانس سیکرٹری) منتخب ہوگئے اس موقعہ پر ڈاکٹر عابد علی عابد، حاجی عبدالحمید رحمانی، سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد اقبال وسیر، ٹیکنیکل آفیسر محمد علی سمیت دیگر نے نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ننکانہ صاحب ( چوہدری افضل حق خاں)چوہدری قمر رضا رندھاوا چیف ایگزیکٹو عالمی ادارہ تحفظ انسانی حقوق گورنمنٹ آف پاکستان نے حکیم محمد آصف خاں کو عالمی ادارہ تحفظ انسانی حقوق ضلع ننکانہ صاحب کا صدر نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکیم محمد آصف خاں ننکانہ صاحب میں عالمی ادارہ تحفظ انسانی حقوق کو فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)ننکانہ صاحب میں عیدالاضحی کے اوقات
06:15 بجے
جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث چونگی نمبر 1مولانا عتیق الرحمٰن اظہر عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد نورالھدیٰ اہلحدیث مانگٹانوالہ روڈ مولانا عثمان ساجد عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
6:30بجے
جامع مسجد رحمت اللہ مین بازار شاد باغ کالونی مولانا زاہد اسحاق عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
7:00بجے
جامع مسجد مدنیہ شورہ کوٹھی روڈ مولانا شہزاد عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد مبارک اہلحدیث شادباغ کالونی مولانا بلال عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث ہاؤسنگ کالونی مولانا عمران ناصر عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد ختم نبوت ہاؤسنگ کالونی مولانا ارشد قاسمی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
مرکز المدینہ جامع مسجد صفہ مدینہ ٹاؤن ابو حنظلہ ثانی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد تقویٰ اہلحدیث بالمقابل ویگن سٹینڈ مولانا عمر فاروق عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
7:15بجے
جامع مسجد عمر ہاؤسنگ کالونی قاری سیف عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد مہر منیر کینڈا کالونی مولانا حق نواز عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد نور مینار والی ریلوے روڈ مولانا عمر فاروق بودلہ عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
7:30بجے
جامع مسجد بہار مدینہ گاؤں نالی والا مولانا مجاہد فاروق عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد اشرفیہ المعروف اونچی مسجد غلہ منڈی مولانا کاشف جاوید رحمانی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجدامِ سلمیٰ بالمقابل گرڈ اسٹیشن قاری یحییٰ خورشید عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجداللہ اکبر ریلوے اسٹیشن قاری فاروق عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجداہلحدیث کمیٹی والی مولانا عبدالحنان عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجدخضریٰ المعروف شیخاں والی قاری ذوالفقار عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد جامع مسجد جمال مصفطےٰ شاد باغ کالونی قاری محمد حسین صدیقی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجدچشتیہ قادریہ کینڈا کالونی محمد یونس اسلام عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد عائشہ صدیقہؓ اہلحدیث جبار کالونی قاری حفیظ عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد نوری محلہ کیارہ صاحب قاری نعیم اللہ دتہ عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد کچہری ڈی پی او آفس والی قاری فیض احمد عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد سفینیہ غوثیہ پرانا ننکانہ قاری مہراب عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد غوثیہ صدیقیہ غوثیہ کالونی قاری علی احمد واسطی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد چشتیہ نظامیہ شیل پیٹرول پمپ والی علامہ حامد رضا عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد شیرِ ربانی محلہ رحمانیہ مولانا عظیم قادری عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد سبحان اللہ بالمقابل پی ایس او پیٹرول پمپ سید عبدالشکور عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد اقصیٰ پرانا ننکانہ قاری محمد علی رضوی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد قباء ہاؤ سنگ کالونی قاری فیاض الحسن جمیل الازہری عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد غوثیہ سراجیہ المعروف انڈہ تالاب علامہ اسد مدنی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
7:45بجے
جامع مسجد نور مصطفےٰ ہسپتال روڈ مولانا عنصر مدنی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد قاسمیہ المعروف پھاٹک والی مفتی صغیر حسین عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
8:00بجے
جامع مسجد مدینہ ریلوے روڈ مولانا انعام اللہ اشرفی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد گلزار مدینہ لاری اڈا قاری مشتاق احمد حنفی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد شاہی المعروف بگے والی سید محسن علی رضا شاہ عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد الٰہی چونگی نمبر 5علامہ عبدالرشید سلطانی عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد کرمانوالی شادباغ کالونی مولانا غلام یٰسین عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے
جامع مسجد احمداہلحدیث کھیاڑے کلاں حکیم سلیمان اظہر عید الاضحی کی نماز پڑھائیں گے

ننکانہ صاحب (چوہدری افضل حق خاں)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بڑا گھر میں نئے بھرتی ہو نے والے ایجوکیٹرز کی انڈکشن ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی ،مقامی ایم پی اے رانا جمیل حسن خاں المعروف رانا گڈ خاں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں سکول کے پرنسپل محمد ذکی چوہدری ،ٹرینر رانا طارق محمود ،حافظ عامر رضا اور بلال غوری سمیت اساتذہ،سکول کونسل ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے رانا جمیل حسن المعروف رانا گڈ خاں نے کہا کہ تعلیم کے زریعے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی میدان میں ترقی کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کے مطابق صوبہ بھر میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کی اہلیت کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا جارہا ہے ، نئے تعینات ہو نے والے اساتذہ سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کر نے کے لئے انہیں ان کی یونین کونسل میں موجود سکولوں میں ہی تعینات کیا جا رہا ہے تا کہ انہیں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اب یہ نئے بھرتی ہو نے والے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں جو نہ صرف ان کی ذمہ داری ہے بلکہ آخرت میں ان کی نجات کا بھی باعث بنے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ذکی چوہدری نے کہا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بڑا گھر میں 130 اساتذہ کی 24 روزہ ٹریننگ کے دوران انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ تدریس ،وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ ،ملٹی گریڈ ٹیچنگ اور غیر نصابی سرگرمیوں کا تعلیمی میدان میں موثر استعمال کے بارے عملی تربیت دی گئی ، تربیت حاصل کر نے والے نئے اساتذہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لائیں گے ۔
رپورٹ: ملک محمد عثمان سندرانہ بیوروچیف نیوز الرٹ شیخوپورہ ،واربرٹن سٹی / چوہدری افضل حق نیوزالرٹ ننکانہ صاحب
31-08-2017