برطانیہ ، میچ کے دوران کرکٹ سٹینڈ گرگیا،متعدد تماشائی زخمی

ڈرہم:برطانوی شہر ڈرہم میں میچ کے دوران کرکٹ سٹینڈ گرنے سے متعدد تماشائی زخمی ہوگئے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈرہم میں برطانیہ اور ویسٹ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا میچ جاری تھا کہ اس دوران کرکٹ سٹینڈ کا ایک حصہ گرگیاجس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3تماشائی زخمی ہوگئے جبکہ حادثے کے فوری بعد سٹینڈ کو مکمل طورپر تماشائیوں سے خالی کروا کرزخمیوں کو ریسکیوٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔