اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت ،ریٹرننگ افسرنے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کااعلان کردیا

لاہور:ریٹرننگ افسرمیاں شاہد نے این اے120لاہورکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کااعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز کو کامیاب قرار دیا ہے انہوں نے 61ہزار745ووٹ حاصل کئےاور پی ٹی آئی کی امیدوار کو 14646ووٹوں سے شکست دے دی۔این اے 120 میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد 47ہزار99ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔پیپلزپارٹی کے فیصل میرنے ایک ہزار414،ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزادامیدواریعقوب شیخ نے5ہزار822ووٹ لئے۔جماعت اسلامی کے ضیاءالدین انصاری نے صرف 592ووٹ لئے جبکہ آزادامیدوارشیخ اظہرحسین رضوی نے7ہزار130ووٹ لئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے120میں ڈالے گئے ووٹوں کاتناسب39اعشاریہ42رہاجبکہ حلقے میں ڈالے گئے ایک ہزار731ووٹ مسترد کر دیئے گئے، ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے ے120 میں ایک لاکھ 25ہزار 129افرادنے اپناحق رائے دہی استعمال کیا،جن میں 80ہزار944مرد ووٹرزجبکہ 45ہزار916خواتین شامل ہیں، حتمی نتائج کااعلان19ستمبر(کل)کوکیاجائے گا۔