اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ میں دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید

کوئٹہ: چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے نتیجے میں ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے نتیجے میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈی آئی جی اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا جہاں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کو نشانا بنایا گیا ہے، ڈی آئی جی جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب حملہ آور نے خود کو ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا، دھماکے کے نتیجے ڈی آئی جی کی گاڑی سمیت آس پاس کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔