اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

یہ دن بھی آگیا پوچھا جا رہا ہے آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں: مریم اورنگزیب

ایک دن کہا جا رہا تھا نواز شریف ملک سے بھاگ گئے ہیں،اب پوچھا جا رہا ہے آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے یہ دن بھی آگیا، پوچھا جا رہا ہے آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں، ایک دن کہا جا رہا تھا نواز شریف ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک وعدہ نوازشریف نے قوم کے ساتھ بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا نوازشریف پر کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت مل سکا۔ ان کا کہنا تھا نوازشریف جھوٹے الزامات پر بھی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے خود مائنس ہوگئے، شریف فیملی استثنیٰ کے باوجود پیش ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق سوال پر آصف کرمانی کا کہنا تھا جن لوگوں نے دھرنا دے کر راستے روکے ہوئے ہیں ان سے مذاکرات جاری ہیں، ہم سب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی اور ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ حکومت کے دھرنا منتظمین سے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔