اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عراق :پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکا، 24 افراد ہلاک،40 شدید زخمی

کرکوک: شمالی عراق کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 24 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے علاقے طوز خرمتو کی پرہجوم مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 40 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم داعش کے خودکش حملہ آور اس علاقے میں اکثر حملے کرتے رہے ہیں۔