اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اشتہاری ملز م کے قحبہ خانہ سمیت جسم فروشی کے اڈوں پرچھاپے

ننکانہ صاحب(نیوزالرٹ)ڈی پی اوننکانہ صاحب کی جرائم پیشہ عناصراورقحبہ خانوں کیخلاف مہم میں تیزی آگئی، ننکانہ صاحب میں اشتہاری ملزم کے قحبہ خانے سمیت مختلف مقامات پرعرصہ درازسے قائم جسم فروشی کے اڈوں پرچھاپے مارے گئے ،رنگ رلیاں مناتے ہوئے 5خواتین اور3مَردوں کوگرفتارکرلیاگیاجبکہ 10افرادفرارہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ بڑاگھرپولیس نے بدنام زمانہ اکرام اوراشتہاری فاروق کے قحبہ خانوں پرریڈکرکے خواتین اورمَردوں کوحراست میں لے لیا، پولیس نے کرن، روبینہ، گلشن، رانی ، رخسانہ اورلیاقت، شہادت علی وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کرلئے،ایس ایچ او سجاد اکبر رانا نے نیوز الرٹ سے گفتگوکرتے ہوئے کہ ڈی پی اوننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمرکی قیادت میں علاقے کوامن کاگہوارہ بنارہے ہیں، نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے ان جسم فروشی کے اڈو ں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔