پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک قرار

مانچسٹر(عارف چودھری)نوجوان سرمایہ کارحافظ فرحان نے پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک قراردیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں انویسٹمنٹ کی دعوت دیدی، حافظ فرحان کاکہناتھاکہ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پرپاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا، وہ مانچسٹرمیں نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاویدکی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ تقریب میں اظہارِخیال کررہے تھے ،تقریب میں چودھری شہزاد، راجہ وحیدلہڑی بھی شریک ہوئے۔