دینہ:پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی

دینہ (میر جرار حسین )جی ٹی روڈ پر واقع ٹوٹل پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی ،خطرناک صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر پمپ کے گرد حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ،آپریشن میں جہلم سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینس نے بھی حصہ لیا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی