پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی خوشخبریاں

لزبن/پرتگال(جمشیداقبال بٹ)پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید خالد عباس شاہ اورصدرمحبوب احمدنے دوہری شہریت معاملے کے سلسلے میں قائم مقام سفیرپاکستان لزبن ایمبیسی فیاض خان سے خصوصی ملاقات کی، فیاض خان نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنی اورپرتگال محکمہ داخلہ (سیف (SEFحکام سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ایس ای ایف حکام کیساتھ ملاقات میں  ریزیڈنس کارڈ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر ،لزبن میں پاکستانی سفارتخانے سے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کا اجراء،پاکستانی سفارتخانے سے جاری پولیس کلیرنس سرٹیفیکیٹ کو دفتر خارجہ اسلام آباد اور پرتگال ایمبیسی کی تصدیق کے بغیر قبول کرنے کی یقین دہانی،باقاعدہ نوٹیفکیشن چند روز تک جاری کر نےکااعلان کیاگیا،فیاض خان نے مزیدبتایاکہ فنگرپرنٹس کے بعد ریزیڈنس کارڈ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر اور فنگر پرنٹ کے بعد کسی ہنگامی صورتحال میں ٹریول لیٹر کے اجرا کے معاملات بھی زیر غورآئے اوراسلام آباد میں پرتگال ایمبیسی کی جانب سے فیملی ویزہ کا اجراء 19دسمبر سے معطلی کے معاملے پربھی بات چیت ہوئی جس پر سیف حکام نے ان مطالبات پر جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی، پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد اور چئیرمین سید خالد عباس شاہ نے ہیڈ آف چانسری فیاض خان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئےکاوشوں کوسراہا۔