اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواجہ آصف کیخلاف سب سے بڑافیصلہ آگیا

اسلام آباد(محمدجابر)اسلام آباد ہائیکورٹ کےلارجر بینچ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قراردے دیا ہے،پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں اوراہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے،گزشتہ سال 18 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق نے خواجہ آصف نااہلی کا معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیاجبکہ 23 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل پایا،24 نومبر 2017 کو خواجہ آصف نے اقامہ تسلیم کیا اور کہا کہ انہوں نے اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، درخواست گزار کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،8 مارچ کو میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 27 مارچ کو نیا بینچ تشکیل دیا گیا جس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا اور فریقین کو ہدایت کی کہ اگر وہ مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کراسکتے ہیں،عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد 16 اپریل کو خواجہ آصف نا اہلی کیس میں یو اے ای کے خط کی انٹری ہوئی، وزیر خارجہ کے وکیل نے انٹرنیشنل میکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کا خط جمع کرایا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے موکل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہےخط میں یہ کہا گیا کہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں اور ان سے مشاورت ان کے دبئی کے دورہ کے دوران یا ٹیلی فون پر کرلی جاتی ہے۔