لارڈز ٹیسٹ۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 184 رنز پر آؤٹ

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈزمیں کھیلےجارہےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےانگلینڈ کی پوری ٹیم کو184 رنزپر پویلین بھیج دیا،لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،پاکستان کی جانب سےاظہرعلی اورامام الحق نےاننگزکاآغازکیا،اس سےقبل پاکستان کےخلاف انگلینڈنےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کے بولرز نے ابتدا سے ہی انگلش بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا جس کی وجہ سے ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مارک اسٹون مین نے اننگ کا آغاز کیا، محمد عباس نے 12 کے مجموعی اسکور پر اسٹون مین کو ٹھکانے لگادیا،33 کے اسکور پر جوئے روٹ کو حسن علی نے آؤٹ کیا، 43 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے ڈیوڈ ملان کو بھی پویلین کی راہ دکھادی،ابتدائی تین بلے بازوں کے جلد پویلین لوٹ جانے کے بعد تجربہ کار بیٹسمین الیسٹر کک اور جوناتھن بیراسٹو نے 57 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی لیکن بیراسٹو کو 27 رنز پر فہیم اشرف نے بولڈ کردیا جس کے بعد کک کی ہمت بھی 70 رنز پر جواب دے گئی انہیں محمد عامر نے پویلین بھیجا، انگلینڈ کے دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے صرف بین اسٹوکس 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ جوز بٹلر بھی 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اسٹوٹ بورڈ کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹنا پڑا،پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔