اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

گجرات،ننکانہ صاحب سمیت 9اضلاع کی حلقہ بندیاں تبدیل

اسلام آباد(محمدجابر)الیکشن کمیشن نےمختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کردی ہےجبکہ کچھ اضلاع کی درخواستوں کوخارج کردیا ہے،بدھ کے روز الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پراعتراضات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی، خوشاب کے دوصوبائی حلقوں 83 اور 84میں معمولی تبدیلی کردی گئی ہے،صوبائی اسمبلی کے حلقے 84 سے پٹوارسرکلز کرپالکا، جوئیہ اور حسن پورٹوانا کو صوبائی اسمبلی کے حلقے 83 میں شامل کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے پنجاب کے اضلاع منڈی بہاؤالدین، نارووال، ساہیوال اور لاہور کی حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستوں کو خارج کردیااسی طرح فیصل آباد کے صوبائی حلقوں پرمحمد مالک اورعاصم نذیر کی درخواستوں کو بھی خارج کردیا گیا،الیکشن کمیشن فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد کرے گا،الیکشن کمیشن نے گجرات کے صوبائی حلقہ 33 سے پٹوارسرکل گلیانہ وَن اورگلیانہ ٹو کو نکال کر پی پی 32 میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 34 سے پٹوار سرکل ملکہ کو نکال کر پی پی 32 کا حصہ بنا دیا گیا ہے،ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے پٹوارسرکل شیری جنگڑ کو نکال کر این اے 117 میں شامل کردیا، ننکانہ صاحب کے صوبائی حلقے پی پی 133 سے پٹوارسرکل شیری جنگڑ نکال کر پی پی 132 میں شامل کردیا گیا۔