اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحٰی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے جس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 اگست منگل کو منائی جائی گی۔