اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی سمیت سندھ بھر میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے موقع پرصوبے بھر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 8 سے 10 محرم تک ہوگی اور اس کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا، جب کہ سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے بلا اجازت استعمال، دل آزار تقاریر، وال چاکنگ اور ہیلی کیم کے استعمال پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےمحکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 3 روز کے لیے جب کہ دیگر احکامات پر یکم تا دس محرم تک پابندی ہوگی۔