اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شیخ رشید کا ریلوے میں ٹریکنگ سسٹم لانے کا اعلان،دسمبر تک تبدیلی کادعویٰ

سلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید نے ریلوے میں ٹریکنگ سسٹم لانے کا اعلان کر دیا اور دسمبر تک تبدیلی کا دعوی بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے مارگلہ ریلوے سٹیشن پر نرسری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے میں مسافر کوچز کی بہت کمی ہے، 660 مسافر کوچز بے کار پڑی ہوئی ہیں، اصل سی پیک ریلوے میں تھی، ندی نالیاں اور اورنج لائن بھی بعد میں ڈال دی گئی۔شیخ شید کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے لاہور میں ایکسپریس ٹرین چلائیں گے، ریلوے کے مزدوروں کا ایک گریڈ بہتر کرنے کی سمری کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ جامشورو کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا 5 ارب کا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، ریلوے کی کیرج فیکٹری کو اپ گریڈ کیا جائے، پندرہ دن میں فریٹ کے حوالے سے اقدمات کریں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پاکستان کے قرضے کی ادائیگی میں تاریخی کردار ادا کرسکتی ہے، عمران خان آ گیا ہے کک بیکس کا زمانہ چلا گیا، چین سے موسم بہتر کرنے والے پودے منگوائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر اب تک ایک لاکھ 84 ہزار پودے لگا چکے ہیں۔