اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانوی فضائی کمپنی کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ اور ایپ پر سائبر حملے کے ذریعے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہیکرز نے تقریباً 4 لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی ایڈریس، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبراور سیکورٹی کوڈز سمیت دیگر ذاتی معلومات چرائی ہیںبرٹش ایئرویز نے مسافروں کا ڈیٹاچوری ہونے پراسے کمپنی کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگی ہے، کمپنی کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو الیکس کروز نے بیان میں کہا کہ وہ ڈیٹاچوری کے معاملے پر دلی معذرت کرتے ہیں۔
ایئرلائن نے ڈیٹا چوری کے متاثرین کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ بینکوں، کریڈ کارڈز فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔