اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے۔
یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر1947 سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے۔واضح رہے کہ 6 نومبر1947 کو بھارتی فوج، ڈوگرہ راجہ مہاراجہ ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہی کی یاد میں ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے کشمیر منایا جاتا ہے۔