اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملتان جانے والی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری

ڈی جی خان: ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری، جس کے بعد متعدد مسافرچشمے میں ڈوب گئے تاہم 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 8 مسافروں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے نکال لیا جب کہ مزید کو نکالا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شناخت کے بعد لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔