اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چوہدری نثارکو خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات ، مجبور کیا گیا تو ۔۔۔، شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد(نیوز الرٹ) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خواجہ آصف کے وزیر اعظم بننے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کرپشن کا دفاع نہیں کریں گے اور نہ ہی فوج اور عدلیہ سے ٹکراﺅ کے کسی عمل کا حصہ بنیں گے اور اگر انہیں زیادہ مجبور کیا گیا تو وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔
اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے پارٹی اور وزیر اعظم سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کی صورت میں کسی جونیئر کے ماتحت کام نہیں کروں گا، خواجہ آصف کو وزیر اعظم بنائے جانے پر تحفظات ہیں ۔شاہد خاقان عباسی اور ایاز صادق کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ ’کسی کی کرپشن کا دفاع نہیں کروں گا اور عدلیہ اور فوج سے ٹکراﺅ کی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گا۔ اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں حالات کی خرابی کے ذمہ داروں کے نام اور اپنی وفاداری کا تذکرہ کروں گا لیکن وزیر اعظم اور پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا، مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ میں بیرون ملک چلا جاﺅں‘۔