اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یادہانی کا نوٹس بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز الرٹ) لندن فلیٹس کی منی ٹریل کے حوالے سے سپریم کورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یادہانی کا نوٹس بھجوا دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ایک ہفتے کی مدت ختم ہونے کے باوجود لندن فلیٹس کی منی ٹریل جمع کرانے میں ناکامی پررجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان کو یادہانی کا نوٹس بھجوا دیا ۔تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کو لندن فلیٹ کی مکمل منی ٹریل ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی جمع نہ کرائی گئی۔
نوٹس کے ساتھ عدالت کے 13 جولائی کے حکم کی مصدقہ کاپی بھی بھجوائی گئی۔ نوٹس میں عدالتی حکم پر فوری اور ضروری ایکشن کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عمران خان کو لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کی یاد دہانی کرائی گئی۔ عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت 13 جولائی کو ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔ نعیم بخاری کی درخواست پر ہی سپریم کورٹ نے سماعت 25 جولائی کو مقرر کی تھی۔